نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کراچی وائٹس نے ڈیرا مراد جمالی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ پشاور ریجن نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹوں سے مات دے دی۔
کراچی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے گروپ ’بی‘ میں ڈیرا مراد جمالی ریجن نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔
کراچی وائٹس نے ہدف 13 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ عمیر یوسف 78 اور اسد شفیق 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
گروپ ’اے‘ کے میچ میں پشاور ریجن نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ لاہور وائٹس کے 129 رنز کا ہدف پشاور ریجن نے 18.3 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔
ایک اور میچ نے لاہور بلیوز نے حیدرآباد کو شکست دی۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد نے 6 وکٹوں پر 153 رنز بنائے اور یہ ہدف لاہور بلیوز نے 9 وکٹوں پر حاصل کیا۔
علاوہ ازیں کراچی بلیوز نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں شکست دی۔ کوئٹہ نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔ کراچی بلیوز نے ہدف ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔
Comments are closed.