حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایونٹ کے مقابلے لاہور کے جیم خانہ ٹینس کورٹس پر جاری ہیں، جمعے کو مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے احمد چوہدری اور عبدالحیدر کو شکست دی۔
اعصام الحق اور عقیل خان کی کامیابی کا اسکور 2-6 اور 3-6 رہا۔
دوسرے سیمی فائنل میں محمد عابد اور وقاص ملک نے مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ کو 3-6، 6-4 اور 10-5 سے ہرایا۔
بوائز انڈر 18 سیمی فائنلز میں عبد اللّٰہ نے ہشیش کمار اور سیمی زیب نے حامد اسرار کو شکست دی۔
Comments are closed.