بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ایکوولینس بورڈ امتحان میں کامیابی کی شرح 50 فیصد مقرر

پاکستان میڈیکل کمیشن نے این ای بی (نیشنل ایکوولینس بورڈ) امتحان کو پاس کرنے کی شرح کو 50 فیصد مقرر کر دیا ہے۔

ترجمان پی ایم سی کے مطابق قومی میڈیکل اور ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کی سفارش پر میڈیکل و ڈینٹل کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل این ای بی امتحان کو پاس کرنے کی شرح 70 فیصد مقرر تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.