جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے انفلوئنزا کیسز کے تدارک کیلئے ایڈوائزری جاری

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے انفلوئنزا کیسز کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ 

اسلام آباد سے این آئی ایچ کے مطابق موسم سرما میں نزلے کی نئی قسم کے کیس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 

این آئی ایچ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں انفلوئنزا کیسز نمایاں طور پر سامنے آئے ہیں۔ 

انفلوئنزا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر نظر رکھنے اور انتظامی امور بہتر کرنے پر غور کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.