بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچ کے اسکوائر کی درستگی کیلئے کام شروع

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچ کے اسکوائر کو درست کرنے کے لیے خراب مٹی نکالی جارہی ہے، وکٹوں کی تیاری کا کام غیر ملکی کیوریٹر کی نگرانی میں ہوگا۔

24 سال بعد پاکستان میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ہوئی تو یہاں کی پچز بہت زیادہ موضوع بحث رہیں، کراچی ٹیسٹ کے لیے بنائی گئی وکٹ پر بھی بہت تنقید کی گئی۔

ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں وکٹوں کو بہتر بنانے کے لیے اسکوائر پر کام تیزی سے جاری ہے، 13 پیچز پر مشتمل اسکوائر کی مٹی تبدیل کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ آئندہ 6 ماہ تک نیشنل اسٹیڈیم میں کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں ہے۔

غیرملکی کیوریٹر اپریل میں کراچی آئیں گے جن کی نگرانی میں نئی پچز کی تیاری کا کام مکمل کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.