بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل اسٹیڈیم میں کم سن بچے کا انوکھا انکشاف

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک کم سن بچے نے انوکھا انکشاف کردیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران شائقین کرکٹ آسٹریلوی ٹیم کی کراچی واپسی پر مختلف پلے کارڈز پر مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔

تماشائیوں نے پاکستانی دورے پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے اپنے پیغامات بھی شیئر کیے۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

انہی تصاویر میں سے ایک تصویر ایک چھوٹے مداح کی بھی ہے جس کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ میں انوکھا انکشاف ہوا۔

مداح نے اپنے پلے کارڈ کے ذریعے بتایا کہ ’میرے بابا 10 سال کے تھے، جب آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی تھی۔‘

مداح نے بتایا کہ ’اب میں 10 سال کا ہوں اور ایک بار آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا کھیل نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.