بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشل اسٹیڈیم میں بھی مداح شین وارن کو نہ بھول سکے

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پاک آسٹریلیا کے دوسرے میچ میں شائقین کرکٹ نے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شائقین کرکٹ شین وارن کو خراجِ عیقدت پیش کرنے کے لیے پلے کارڈ لیکر نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح نے آسٹریلوی کرکٹ کِٹ پہنی ہوئی اور ساتھ ہی آسٹریلیا کے جھنڈے سے خود کو لپیٹا ہوا بھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی دو مداحوں کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ موجود ہے جوکہ خصوصی طور پر آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کے لیے بنایا گیا ہے۔

پلے کارڈ پر انگریزی زبان میں درج تھا کہ شین وارن! آپ کا بہت شکریہ، ہم کرکٹ کے لیے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، آسٹریلیا نے اب تک 2 وکٹ کے نقصان 157 رنز بنالیے۔ 

حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی مرنے سے چند گھنٹے پہلے کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

52 سالہ وارن اپنے دوستوں کے ساتھ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے تھے جب انہوں نے آخری سانس لی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.