نیدرلینڈز کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے نیدرلینڈز کی طرف سے ماضی میں انسانوں کو غلام بنائے جانے میں ملوث ہونے پر معافی مانگ لی۔
شاہ ولیم الیگزینڈر نیدرلینڈز میں غلامی ختم ہونے کے 160 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم غلامی میں ولندیزی (Dutch) تاریخ کو یاد کرتے ہیں، میں انسانیت کے خلاف مظالم پر معافی طلب کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ولندیزی معاشرے میں تعصب اب بھی ایک مسئلہ ہے اور تمام افراد میرے معافی طلب کرنے کی حمایت نہیں کریں گے۔
شاہ ولیم نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے اور زنجیریں توڑی جاچکی ہیں۔
شاہ ولیم نے 2020 میں انڈونیشیا میں بھی ولندیزی نو آبادیاتی حکومت کے دوران ’بےقابو مظالم‘ پر معافی مانگی تھی۔
Comments are closed.