جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

روس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کے بعد نیدرلینڈز نے بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈچ میڈیا کے مطابق ڈچ وزیراعظم مارک روتھ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کا کہا ہے۔

ڈچ وزیراعظم نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان واشنگٹن میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات میں کیا۔

اس سے پہلے امریکا بھی یوکرین کو جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا کہہ چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک روس کی یوکرین میں جارحیت کے خلاف یوکرین کی فوجی امداد کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.