کرونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے تیز پھیلاؤ کے باعث نیدر لینڈز میں آج سے نیا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
نئے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران صرف خوراک فراہم کرنے والی ضروری دکانوں کے علاوہ غیر ضروری تمام دکانیں، بار ریسٹورنٹ اور جم وغیرہ بند رہیں گے۔
اسی طرح لوگ اپنے گھروں میں 2 مہمانوں سے زیادہ اور کرسمَس اور نئے سال کی آمد پر 4 افراد سے زائد کو مدعو نہیں کر سکیں گے۔
یہ پابندیاں آئندہ سال 14 جنوری تک جاری رہیں گی، جبکہ اسکول اور تمام غیر نصابی سرگرمیاں بھی 9 جنوری تک بند ہونگی۔
اس کے ساتھ ہی نیدر لینڈز نے نئی سفری پابندیاں بھی عائد کی ہیں جن کے تحت ملک میں داخل ہونے والے تمام افراد کو اب پی سی آر ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا، چاہے اس نے ویکسین لگوائی ہو یا نہیں۔
Comments are closed.