free messege hookup sites hookup Wyoming gina valentina melissa moore hookup hotshot dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیدرلینڈز: مارک روٹا طویل ترین مدت والے وزیر اعظم بن گئے

مارک روٹا نے طویل ترین مدت تک نیدرلینڈز کے وزیر اعظم رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا، وہ اکتوبر 2010 میں پہلی بار ملک کے وزیر اعظم بنے تھے۔

مارک روٹا کو وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے 4 ہزار 312 دن یعنی تقریباً 12 برس ہوچکے ہیں، وہ چار بار ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

55 سالہ روٹا کا تعلق پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی سے ہے اور وہ چار جماعتوں کے اتحاد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

ان سے قبل روڈ لبرز طویل ترین مدت کے لیے نیدرلینڈز کے وزیر اعظم تھے۔

لبرز کا دورِ حکومت 4 نومبر 1982 سے 22 اگست 1994 تک 4 ہزار 310 دن پر محیط تھا۔

27 ملکی یورپی یونین میں مارک روٹا طویل ترین مدت کے لیے وزیر اعظم رہنے والے دوسرے منتخب رہنما ہیں۔

ان سے قبل یہ اعزاز ہنگری کے وکٹر اوربان کے پاس ہے جو 29 مئی 2010 سے ہنگری کی وزارت عظمیٰ پر فائز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.