انقرہ: ترک صدر رجب طیب اِردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ترک صدر رجب طیب اِردوان نے فلسطین پر حملوں خصوصاً غزہ پر مسلسل بمباری جیسے جنگی جرائم میں ملوث صہیونی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈولف ہٹلر اور نیتن یاہو میں کوئی فرق نہیں۔
صدر رجب طیب اِردوان نے غزہ پر مسلسل اسرائیلی حملوں کا موازنہ یہودیوں کے ساتھ نازیوں کے سلوک سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہٹلر سے نفرت اور اسے برا کہتے ہیں لیکن یہ خود بھی کسی طرح ہٹلر سے مختلف نہیں۔ انہوں نے کہا ہٹلر نے جو کچھ کیا تھا، کیا نیتن یاہو اس سے کچھ کم کررہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی ہر لحاظ سے مدد کرتا ہے اور اسی وجہ سے اسرائیل غزہ میں 20 ہزار سے زائد لوگوں کو قتل کردیتا ہے۔
Comments are closed.