سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کو ہدف تنقید بنالیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایہود اولمرٹ نے کہا کہ نیتن یاہو 7 اکتوبر کے بعد سے ’نروس بریک ڈاؤن‘جیسی کیفیت کا شکار ہیں، وہ اسرائیل کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی سیکیورٹی سنبھالنے کی بات کرکے نیتن یاہو غلطی کررہے ہیں۔
ایہود اولمرٹ نے مزید کہا کہ غزہ پر قبضہ کرنا یا اُس کی سلامتی کی نگرانی کرنا اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے۔
Comments are closed.