وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیب قانون میں ترمیم کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون میں ترمیم لارہے ہیں، بیوروکریسی نیب کی وجہ سے بالکل کام نہیں کررہی ہے، وہ خوفزدہ ہے۔
ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ماہانہ درآمدات ساڑھے 5 سے 6 ارب ڈالرز کے درمیان رہیں گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں نہیں، خسارے میں رہے گا، مگر ہم اسے سنبھال سکتے ہیں۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لیے بہتر مارکیٹنگ نہیں کی، ہمیں چینی کمپنیوں کو پاکستان میں لانا ہے۔
Comments are closed.