سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارتِ خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ نیب کی جانب سے ریکور کیئے گئے 815 ارب روپے سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئے۔
وزارتِ خزانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا ہے کہ نیب نے مجموعی طور پر 821 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکور کیئے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو وزارتِ خزانہ نے مزید بتایا ہے کہ 6 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم نان ٹیکس آمدن کے تحت موصول ہوئی۔
وزارتِ خزانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے یہ بھی کہا ہے کہ باقی فنڈز کہاں گئے؟ کہاں استعمال ہو رہے ہیں؟ اس کا کوئی علم نہیں۔
Comments are closed.