جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیب کیس بنانے سے قبل اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کرے، مونس الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو چاہیے کہ کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کرے۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے پریس ریلیز جاری کی کہ میں اور میرے والد پرویز الہٰی کرپشن میں ملوث ہیں۔

مونس الہٰی نے کہا کہ نیب نے ہمارے خلاف 744 ملین کا ریفرنس دائر کیا، بظاہر میرے اکاؤنٹ میں 1 ملین یورو کا معاملہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے اکاؤنٹ میں موجود فنڈز اور ملین یورو میری ملکیت ہیں۔ یہ رقم ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہے، جس کی منی ٹریل اور آمدن کے ذرائع بھی ظاہر ہیں۔

عدالتی حکم پر تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

مونس الہٰی نے کہا کہ خود نیب بھی عدالت گیا اور ہمیں کلیئر قرار دینے کا بیان دیا۔

انکا کہنا تھا کہ نیب نے عدالت میں 9 سی کی درخواست دائر کرتے وقت ہمیں تمام الزامات سے بری قرار دیا۔ نیب کو چاہیے کہ کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے خود عدالت میں جا کر بیان دیا کہ انہوں نے 20 سال سے ہمارے اثاثوں کی چھان بین کی۔ نیب نے خود کہا کہ وہ ہمارے سارے اثاثے قانونی قرار دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.