ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

نیب کو بند کرنے کا فائدہ صرف اشرافیہ کو ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

پشاور: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چائے کی پیالی میں طوفان لانا چاہتے ہیں جبکہ احتساب کرنے پر ہم پر انتقامی کارروائی کا الزام لگایا جارہا ہے۔

پشاور میں تاجروں سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کو بند کرنے کا فائدہ صرف اشرافیہ کو ہے، احتساب کرنے پر ہم پر انتقامی کارروائی کا الزام لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی، ایک حقیقی بزنس مین اور ڈکیت میں فرق ہے۔

The post نیب کو بند کرنے کا فائدہ صرف اشرافیہ کو ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.