قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے رابعہ عمران اور علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں، اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسائز، کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں لکھا گیا کہ علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود ریکارڈ دیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب تمام اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضہ کی کارروائی کرے گا۔
احتساب عدالت نے ملزمان کی مسلسل غیر حاضری پر کاروائی کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.