پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 اپیلیں واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔
دائر کی گئی نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لا حاصل مشق ہو گی، آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں۔
نیب کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دستیاب دستاویزی شواہد قانونِ شہادت کے مطابق نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف علی زرداری کی بریت کو 2015ء سے چیلنج کر رکھا تھا۔
آصف زرداری اُرسس ٹریکٹر، ایس ایس جی کوٹیکنا کیس میں بری ہوئے تھے۔
Comments are closed.