منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کرلیا

نیب نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج صبح دس بجے طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم ٹرسٹ، زمان پارک اور پراپرٹیز کی دستاویزات سمیت آج طلب کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.