قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف انکوائری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو ماسٹر پلان کی انکوائری میں معاونت کےلیے خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے دباؤ پر ماسٹر پلان میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے۔
نیب خط میں کہا گیا کہ انکوائری میں معاونت کےلیے گریڈ 18 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ایل ڈی اے کا فوکل پرسن نیب کمپلیکس میں 12 اپریل سے قبل رابطہ کرے۔
نیب ذرائع کے مطابق پنجاب کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی پر گرین ایریاز کو براؤن میں تبدیل کروانے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق 95 مربع کلو میٹر زمین نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےلیے مختص کرکے ڈیولپرز کو نوازا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ نے اسکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے خزانے کو3 سو ارب کا نقصان پہنچایا۔
Comments are closed.