4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup Illinois ford escort zx2 sr ecu hookup cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، اب فرح خان سے وابستہ کسی بھی پبلک آفس ہولڈر کی چھان بین کی جاسکے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ساڑھے تین چار سال ہمارا بھی مطالبہ تھا کہ فوری الیکشن کروائیں، اس وقت تو یہ کہتے تھے کہ ایک دن بھی پہلے الیکشن نہیں کراوؤں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

 نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق پبلک آفس ہولڈر کی اہلیہ کے طور پر حاصل فوائد کی انکوائری ہوگی۔

واضح رہے کہ فرح خان کی کرپشن کی داستانیں ناصرف اپوزیشن بلکہ گھر کے بھیدی عبدالعلیم خان بھی سناتے دکھائی دیے۔

فرح خان کے مہنگے لگژری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچادی ہے۔

کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا جو اس شادی میں بھی پیش پیش تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ  نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فرخ خان کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے، ثبوت سامنے آئیں گے تو مقدمہ بھی درج ہوگا اور وطن واپس بھی لایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.