بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب نے سندھ سے وصول رقم کا 25 فیصد خود رکھ لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ سے وصول کی گئی رقم کا 25 فیصد خود ہی رکھ لیا۔

سندھ کابینہ کے اجلاس دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب نے سندھ سے ریکور کردہ رقم کا 25 فیصد یعنی 1 ارب 59 کروڑ روپے اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔

صوبائی کابینہ اجلاس میں نیب سے سندھ کے حصے کی رقم واپس لینے کی منظوری دے دی گئی اور کہا گیا کہ اس کی واپسی کے لیے خط لکھا جائے۔

کابینہ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گيا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ نیب کے ریکور پیسے صوبے کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.