جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیب نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزراء کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزراء کو طلب کرلیا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، سابق وزراء شہرام ترکئی اور عاطف خان بھی 10 جنوری کو طلب کیے گئے ہیں۔

نیب خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بےضابطگیوں کی شکایات ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عاطف خان کے خلاف اسپورٹس اینڈ ٹورازم پروجیکٹس میں کرپشن کی شکایات ہیں۔

نیب کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.