قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چوہدری پرویز الہٰی سے مبینہ کرپشن پر جواب طلب کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پرویز الہٰی سے گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر جواب طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو 6 جولائی کو نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعےجواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سال 23-2022 میں گجرات ڈویژن میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی۔
نیب ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، ٹھیکوں میں بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پرویز الہٰی نے 23 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلے کیے۔
ذرائع کے مطابق بےضابطگیوں میں مونس الہٰی کے پرسنل سیکرٹری سہیل اعوان کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے، نیب لاہور نے چوہدری پرویز الہٰی سے مبینہ کرپشن پر جواب مانگا ہے۔
Comments are closed.