بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب قومی بریت بیورو بن چکا ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو قومی بریت بیورو قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ نیب اب قومی بریت بیورو بن چکا ہے، جس نے ناکافی شواہد پر آصف زرداری کے خلاف اپیلیں واپس لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوجداری انصاف کا نظام بدستور ناکارہ ہے، یہ اُس وقت خاص طور پر ناکارہ ہوجاتا ہے جب مقدمہ طاقت ور پر چلے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اشرافیہ اور امرا ’جیل سے باہر نکلو‘ کارڈ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.