بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج دوبارہ طلب کرلیا

برطانیہ سے 190ملین پاؤنڈ پاکستان لانے کے اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج دوبارہ طلب کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت دیتے ہوئے انویسٹی گیشن میں شاملِ تفتیش ہونے کا کہا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نیب کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے، آج نیب کے سامنے پیش ہوں۔

واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر رکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.