بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب حکومت مخالف قوتوں کیلئے لٹکتی تلوار ہے، عبدالغفور حیدری

جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ نیب حکومت مخالف قوتوں کے لیے ایک لٹکتی تلوار ہے، ہم نیب کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، نیب کا ادارہ سرے سے ہی موجود نہیں ہونا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپنے کارکنوں کو 26 مارچ کیلئے متحرک اور تیار کرنے لاہور آیا ہوں۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جب نیب کا ادارہ بن رہا تھا تو جے یو آئی نے اس کی مخالفت کی تھی، ہم نےواضح کہا تھا کہ یہ قوانین، نیب کا ادارہ برسر اقتدار طبقہ مخالفین کیلئے استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ اس طرح ہوتا رہا، اب تو یہ مکمل ایک طرف ہے، اپوزیشن کی قیادت کی پگڑی اچھالنا، گرفتار کرنا، کیسز میں جکڑنا انکا بہترین مشغلہ ہے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کی طرف نظر ڈالیں تو وہ چینی چور اور آٹا چور ثابت ہوئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کئی سال سےپینڈنگ ہے، اسکا فیصلہ نہیں ہو پا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نےاس حکومت کی کرپشن پر رپورٹ کی ہےوہ سب کے سامنے ہے،نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے،ان کو جو فیڈ کیا جاتا ہے اسی کو لے کر وہ آگے چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں اوراحتساب عدالتیں موجود ہیں، ہمارا روز اول سے ایک موقف ہے کہ موجودہ اسمبلیاں جعلی ہیں،جعلی اسمبلی میں بیٹھنا بھی درست نہیں، ہم نے اپوزیشن جماعتوں کا لحاظ رکھا،انہوں نےبھی ہم سے درخواست کی کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر، باہر لڑیں گے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم نے ان کی بات مان لی، ڈیڑھ سال تو ہم اکیلے لڑتے رہے، اپوزیشن جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر لے آئے،استعفا، لانگ مارچ،ملین مارچ یہ سارے آپشنز تھے،ایک مرحلےمیں پی ڈی ایم نے طے کیا کہ ہمیں لانگ مارچ کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ لانگ مارچ کےلیے ہماری تیاری بالکل مکمل تھی،لانگ مارچ کریں گے تو لانگ مارچ کے بعد ہمارے ساتھ کونسا آپشن ہے؟یہ کہتےہیں کہ لانگ مارچ کےساتھ استعفوں کو جوڑا گیا،جبکہ استعفےہمیشہ زیر غور رہے۔

عبدالغفورحیدری نے کہا کہ بلاول صاحب نے خود فرمایا تھا لانگ مارچ میں ہم ایٹمی دھماکا کرینگے،ایٹمی دھماکا استعفوں کے علاوہ کیا ہوسکتا ہے،استعفے ہی بم دھماکا ہو سکتے ہیں، ہم بھی اسےاچھال رہے ہیں اور میڈیا والےبھی بڑھاچڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔

رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ پی ڈی ایم کا رخ جو حکومت کی طرف تھا وہ آپس کی طرف ہو گیا،بلاول بھٹو تو سراج الحق کی والدہ کی تعزیت کیلئے گئے تھے،کوئی ایسی خبر نہیں ہے کہ کہاجائےکہ مستقبل میں کوئی بڑی خبر ہو جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف مریم نواز کو نہیں ملا، اگر ریلیف ملا ہے تو ہمارے دباؤ کی وجہ سے ملا ہے،ہم مسلم لیگ نون کی لیڈر شپ سے رابطہ کریں گے، جو ترتیب ہوگی اس ترتیب کےمطابق ہمارے کارکن بالکل تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.