سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب ) جاوید اقبال پر ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل کا کہنا ہے کہ نیب تفتیشی افسر نے دیگر افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔
طیبہ گل نے ہراسانی اور زیادتی کیس میں ادارہ محتسب اسلام آباد برائے خواتین میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔
انہوں نے نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت دیگر نیب افسران پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی نیب لاہور نے جاوید اقبال کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ بنا کر گرفتار کیا، لاہور لے گئے۔
طیبہ گل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے دیگر نیب افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی، ویڈیو بنائی، شوہر کو خاموش رہنے کا کہا اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے درخواست سننے کیلئے غیر اخلاقی حرکات کا کہا، ایسا نہ کرنے پر کیس نہ سننے کی دھمکی دی۔
چیئر پرسن ادارہ محتسب برائے تحفظ خواتین فوزیہ وقار نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سمیت 12 افراد کو 16 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
Comments are closed.