جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

نیب ترامیم کالعدم: سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے

سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد ایک سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس نیب کے پاس جائےگا۔

سابق وزرائے اعظم نواشریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔

اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری دن چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لیڈیز اینڈ جنٹلمین، دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنا رہے ہیں۔

شہبازشریف، راجہ پرویز اشرف، شوکت عزیز کےخلاف مقدمات بھی نیب کے پاس دوبارہ جائیں گے۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کےخلاف بھی مقدمات دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.