بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

نیب آرڈیننس میں ترمیم: گرفتار ملزم کو 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جاسکے گا

قومی احتساب بیورو ( نیب) آرڈیننس میں بنیادی ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا، مجوزہ ترامیم آج رات صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائی جائیں گی۔

ذرائع وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ نیب قوانین کے تحت گرفتار ملزم کو 14 کی بجائے 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جا سکے گا۔

چیئرمین نیب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکیں گے، وفاقی کابینہ نے مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی ترامیم سے متعلق آج رات صدارتی آرڈیننس جاری کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.