وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیا پاکستان کیا بنتا پرانا پاکستان بھی برباد ہوگیا۔
لاہور میں حمزہ شہباز سے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جن میں ندیم عباس، ریاض الحق اور محمد معین وٹو شامل تھے۔
دیگر ملاقات کرنے والوں میں اویس لغاری ، ندیم کامران ،غزالی بٹ اور ذیشان رفیق بھی شامل تھے۔
اس موقع پر گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے لاکھوں لوگوں سے نوکریاں چھین کر بیروزگار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، نیا پاکستان کیا بننا تھا، پرانا پاکستان بھی برباد ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پونے 4 سال میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائےمہنگائی کی چکی میں پیس دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے، عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لائیں گے۔
Comments are closed.