پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

نیا مالی سال 24-2023ء شروع ہوتے ہی ترقیاتی فنڈز جاری

نیا مالی سال 24-2023ء شروع ہوتے ہی ترقیاتی فنڈز کا اجراء شروع ہو گیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق 959 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے 142 ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 61 ارب 26 کروڑ روپے، مقامی ترقیاتی پروگرام کے لیے 131 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ، مزدور کی کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔

بیرونی ترقیاتی معاونت کی مد میں 11 ارب 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ ابتدائی 3 ماہ میں مزید 69 ارب 74 کروڑ روپے دستیاب ہوں گے۔

موجودہ مالی سال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 200 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، اس سال مجموعی طور پر 1150 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی پروگرام منظور کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق 20 ارب 26 کروڑ روپے پچھلے سال کے رہتے تھے وہ جاری ہوئے ہیں، نئے بجٹ میں سے بھی ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے 41 ارب روپے جاری ہوئے ہیں، کُل61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ڈی جیز کے لیے اس سال 90 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.