جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نہ ہم مسلح ہیں نہ جھڑپ چاہتے ہیں، ہمارے رضاکار پرامن ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شاید پی ٹی آئی اس کو پرتشدد بنانا چاہتی ہے، ہمیں تو باقاعدہ دھمکی دی گئی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ایسی بزدل حکومت میں نے نہیں دیکھی جو رضاکاروں سے ڈرتی ہے، دھمکیاں بھی ہمیں دیں اور پھر رضاکاروں پر بھی تنقید کریں۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کے آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم خوف اور دہشت کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کررہے ہیں، صرف جے یو آئی ممبر نہیں تمام اسمبلی ارکان کو ڈرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.