اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ مفاہمت یا مزاحمت نہیں، شفاف الیکشن اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔
کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ن لیگ نے کہا کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہیئں، عوام جسے موقع دیں اسے ملک کی خدمت کا موقع ملنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کسی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ سے اتنی سپورٹ نہیں ملی جتنی اس حکومت کو ملی پھر بھی نالائق حکومت فائدہ نہیں اٹھاسکی۔
Comments are closed.