پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف کے لوگ مستعفی ہوں، کوشش کریں گے کہ یہ لوگ ایوان کا حصہ رہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف کی حلف برداری کے بعد اتحادیوں کی مشاورت سے کابینہ سازی کا عمل شروع ہوگا۔
سعد رفیق نے کہا کہ کابینہ کا حجم کتنا ہوگا اور کس اتحادی جماعت کو کون سی وزارت دی جائے گی، نام ابھی موجود نہيں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.