وزير اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نہیں معلوم آج کے بعد کرسی پر رہوں گا یا نہیں، اتنا کم زور نہیں کہ استعفیٰ دوں، استعفیٰ نہیں دوں گا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزير اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے بعض انتظامی امور میں ہائی کورٹ نے اسٹے لیا ہے، انہیں کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے، ان اسٹے کے خلاف وہ سپریم کور ٹ میں جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کے حق کے لیے آواز اٹھاؤں، آج بتاؤں گا کہ کیوں ایک سال میڈیا سے دور رہا، بلوچستان کے عوام سوچتے ہیں کہ ان کو اپنے حقوق کیوں نہیں ملتے؟
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بہت سارے دوست پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں، جو جاتا ہے جائے، بسم اللّٰہ۔
وزير اعلیٰ نے واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس طرف ہے، لیکن باپ پارٹی سے چند ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی جوائن کر چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان پہلے ہی عندیہ دے چکے تھے کہ وہ وزير اعلیٰ لائيں گے۔
Comments are closed.