جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں پنجاب حکومت نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے

نگراں پنجاب حکومت نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نبیلہ عرفان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ فرحان فاروق کو ایڈیشنل سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز تعینات کیا گیا ہے۔

احمد عثمان جاوید کی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسر اظفر ضیا اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس جنوبی پنجاب میاں جمیل احمد کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محمد اعجاز منیر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ایم ڈی چلڈرن لائبریری کمپلیکس عون عباس بخاری کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 نور العین فاطمہ ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب تعینات کی گئی ہیں۔

زاہد پرویز کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

تقرری کی منتظر عظمیٰ سلیم کو ایڈیشنل سیکرٹری کلچر ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.