جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

نگراں پنجاب حکومت نے 11ججز کو 36 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری دے دی

پنجاب کی نگراں حکومت نے11ججز کو 36 کروڑ روپے سے زائد کے قرضوں کی منظوری دے دی۔

نگراں کابینہ کی قائمہ کمیٹی فنانس نے ججز کو بلا سود قرضوں کی منظوری دی، ججز کو تین سال کی بنیادی تنخواہ کے برابر رقم قرض دی جائے گی۔

 لاہور ہائیکورٹ  کے ججز کو دیے جانے والے قرضے 12سال کی مدت کیلئے بلا سود ہوں گے۔

ہائیکورٹ کے 11 ججز کو ان کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرضہ دیا جائے گا۔ ان ججوں کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.