نگراں وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جو گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کروا رہا ہے۔
نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالمالکی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
اس دوران ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ایس ایف آئی سی ایک اچھا اقدام ہے، اس سے دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے، فارما انڈسٹری کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے مربوط حکمت عملی بنائی ہے۔
ندیم جان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیکل ٹورازم کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔
دوسری جانب سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کے میڈیکل شعبے سے سعودی عرب استفادہ حاصل کرے گا۔
Comments are closed.