نگراں وفاقی وزیرِ برائے توانائی، بجلی اور پیٹرولیم محمد علی 3 روزہ دورے پر روس روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ توانائی محمد علی ماسکو میں انرجی ویک میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیر کے ہمراہ پاکستانی وفد میں پی ایس او، آئی ایس جی ایس کے حکام اور سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ توانائی کی روس میں خام تیل کے طویل مدتی معاہدے پر بات چیت متوقع ہے، روسی حکام سے پاکستانی وفد اسٹریم گیس پائپ لائن تعمیر پر بھی بات کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیر کے روس کے دورے کے دوران روس سے ایل این جی درآمد پر بھی بات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ماسکو میں انرجی ویک 11 سے 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
Comments are closed.