اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

نگراں وزیر ٹرانسپورٹ کے پی کی جلسے میں شرکت پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہد خٹک نے نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جلسے میں  شرکت کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نگراں وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے گزشتہ رات نوشہرہ میں اے این پی کے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیر کسی جلسے میں شرکت نہیں کر سکتے اور نگراں وزیر کی سیاسی جلسے میں شرکت الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔

اس معاملے پر نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الیکشن ایکٹ یا آئین کی خلاف ورزی نہیں کی، میں نے جلسے میں پرویز خٹک کی کرپشن کی بات کی ہے۔

 دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے الیکشن کمیشن سے شاہد خٹک کی جلسے میں شرکت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ نگراں وزیر کی سیاسی سرگرمی الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.