بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیر صحت سندھ کا جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری پر تحفظات کا اظہار

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے ذریعے پِتے کی سرجری پیسے کا ضیاع ہے، ایک سرجری پر تقریباً 1500 سے 2 ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں جبکہ نارمل طریقے سے اس سرجری پر انتہائی کم خرچ آتا ہے۔

نگراں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹک سرجری کا انتہائی غلط اور مہنگا استعمال ہے، پیسے کے فضول خرچ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے روبوٹس کی خریداری کو روک دیا ہے، ایک روبوٹ پر آنے والی لاگت سے کئی اسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.