اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

نگراں وزیر داخلہ حارث نواز کا سندھ بھر میں بڑے آپریشن کا اعلان

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جلد بڑے آپریشن کا اعلان کردیا۔

ٹھٹھہ میں صحافیوں سے گفتگو میں نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ باکردار اچھے لوگوں کو لگا رہے ہیں۔ آج کل میں نئے افسران آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں افسران کی تبدیلیوں کے بعد آپ کو ایکشن نظر آئے گا، کراچی سمیت سندھ بھر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ گھوٹگی، کشمور، جیکب آباد، کندھ کوٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں کاروائیاں ہوں گی، کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔

حارث نواز نے یہ بھی کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتل کہاں چھپے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے انتخابات کے انعقاد سے متعلق کہا کہ الیکشن کی جیسے ہی تاریخ ملتی ہے، ہم ہدایات جاری کردیں گے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ نہ ہم پر کوئی سیاسی دباؤ ہے، نہ ہم لیں گے، صاف شفاف الیکشن کروائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.