لاہور اور گرد و نواح میں گزشتہ شام سے شروع ہونے والی بارش آج صبح تک جاری رہی۔ جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں موسلا دھار بارشوں سے شہریوں کو ہونے والی مشکلات کا نوٹس لے لیا۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے تمام ارکان نے ضلعی افسران کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ لاہور کے 95 فیصد سے زائد علاقوں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔
Comments are closed.