منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا مختلف ناموں پر غور

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے ناموں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شعیب صدیقی اور یونس ڈھاگا کے ناموں پر غور کیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے مردم شماری کی غلط رپورٹ کو جتنا ممکن تھا ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو 7 ناموں کی فہرست دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کے ناموں میں ڈاکٹر صفدر عباسی، رئیس غلام مرتضیٰ، فضل اللّٰہ قریشی اور حسین عبداللّٰہ ہارون کے نام بھی نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے دیے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی مشاورتی کمیٹی کی ناموں پر قیادت سے مشاورت جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.