سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ منظوری دے دی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ان کی اس معاملے پر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما صبغت اللّٰہ راشدی سے بھی بات ہوئی ہے۔
گورنر سندھ خود بھی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گئے، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
نامزد نگراں وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کی تھی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔
Comments are closed.