جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا زندگی بچانے والی ادویات کی کمی پر اظہار برہمی

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر  نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران صوبے میں زندگی بچانے والی ادویات کی کمی پر برہمی کا اظہار کیا۔

 نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کے تمام اسپتالوں اور مارکیٹوں میں غیر معیاری ادویات کی فروخت پر کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

انہوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے متعلقہ افسران میڈیسن مارکیٹس میں انسپیکشن یقینی بنائیں، ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں اور تمام بلدیاتی ادارے اپنے متعلقہ علاقوں میں مچھر مار اسپرے لازمی کرائیں۔

انہوں نے زندگی بچانے والی ادویات کی کمی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں اور مارکیٹوں میں دواؤں کی کمی کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے یا کوئی کچھ اور۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت جعلی ادویات کی فروخت کرنے والے متعلقہ عناصر کے خلاف کارروائی کرئے، انسانی زندگی سے کھیلنے والے کسی عناصر کو نہیں بخشا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.