نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مرادن ڈومکی کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس بلوچستان کوئٹہ میں ہوئی۔
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے نگراں وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
علی مردان ڈومکی کون ہیں؟
علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے، وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔
علی مردان خان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے، علی مردان ڈومکی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں ماسٹر کیا۔
علی مردان ڈومکی تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ علی مردان ڈومکی کے بھائی دوستن ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.