نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ امور اور ‘ڈیجیٹل اکنامی اینہانسمنٹ پروجیکٹ’ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں پچھلے چند سالوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بہت کام ہوا ہے لیکن تمام سسٹمز آپس میں انٹرلنک نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اکنامی اینہانسمنٹ پروجیکٹ سے حکومت کے تمام سسٹمز آپس میں لنک ہوجائیں گے اور لوگ تمام سروسز ایک پلیٹ فارم سے حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے آن لائن ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، این او سی، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر سروسز لینے میں آسانی ہوگی۔
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ ٹیکس نیٹ میں اضافہ میں بھی مددگار ہوگا۔
ملاقات میں سیکرٹری آئی ٹی حسن ناصر جامی اور وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
Comments are closed.